Imran Khan In Parachinar

"میرے پارا چنار کے پاکستانیوں٬ سارا پاکستان آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ پاکستان میں جو یہ انٹرنیشنل سازش کے مطابق جو واقعہ ہوئے٬ یہ ایک انٹرنیشنل سازش ہے پاکستان کے خلاف کہ ہمیں آپس میں لڑایا جائے٬ تقسیم کیا جائے۔ ہم اس سازش کو ہمشہ ناکام کریں گے
یہ عراق میں شروع ہوا اور شیعہ اور سنی کو لڑایا گیا اور آہستہ آہستہ یہ ساری مسلمان دنیا میں ایک سازش کے تحت مسلمانوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے٬ لڑایا جا رہا ہے٬ دہشتگردی کروائی جا رہی ہے۔ میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے سارے پاکستانی متحد ہیں کہ اس سازش کو ہم نے شکست دینی ہے۔ ہم نے ایک قوم بننا ہے۔ اور جو یہ دہشتگردی کر رہے ہیں٬ مجھے پورا یقین ہے کہ باہر سے اُن کی مدد کی جا رہی ہے۔ ساری قوم مل کر ان دہشتگردوں کو شکست دے گی۔
جو بھی شیعہ اور سنی کو لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ جو بھی ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کرے گا ہم اُس کی اس سازش کو ہمشہ ناکام کریں گے۔
جو یہ سازش کر رہے ہیں کہ قبائلی علاقہ پختونخوا کا حصہ نہ بنے٬ یہ بھی ملک کے دشمن ہیں۔قبائلی علاقے کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے تا کہ قبائلی علاقے کی صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں نمائندگی ہو۔ جب صوبائی اسمبلی میں قبائلی علاقے کی نمائندگی ہو گی تو کوئی بھی قبائلی علاقے پر وہ ظلم نہیں کر سکتا جو پچھلے پندرہ سالوں میں ہوا۔ قبائلی علاقے کے لوگوں پر ظلم ہوا۔ کوئی پوچھنے والا نہیں تھا٬ کوئی آواز نہیں تھی۔ کیمپوں میں دھکے کھا رہے تھے٬ پولیس قبائلی علاقے کے لوگوں کو تنگ کر رہی تھی۔ میں آج یہاں دو وجہ سے آیا ہوں٬ ایک یہ بتانے کہ ساری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے٬ آپ کے غم میں شریک ہے۔ ساری قوم اس چیز پر متفق ہے کہ ہم نے ملک سے دہشتگردی کو ختم کرنا ہے۔ اور یہ جو ہمیں تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے٬ نہ ہم نے اس کو ادھر کامیاب ہونے دینی ہے اور نہ ہی بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کو لڑانے کی سازش کامیاب ہونے دینی ہے۔ اور تیسری چیز یہ کہ قبائلی علاقے کو ہم نے پختونخوا کا حصہ بنانا ہے تا کہ قبائلی علاقے کی آواز ہو٬ اُن کے وہی حقوق ہیں جو سب پاکستانیوں کے ہیں۔ قبائلی علاقے کا نظام تب ٹھیک ہو گا جب اس میں خیبرپختوخوا جیسا بہترین بلدیاتی نظام لائیں گے۔
میں شاندار استقبال پر آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ ساری پاکستانی قوم آپ کے غم میں بھی شریک ہے اور آپ کے ساتھ کھڑی ہے"۔-- عمران خان

Comments